امریکہ سمیت مغربی دنیا میں انتہاپسندی کے بڑھتے رجحانات دہشت گردی وانتہاپسندی کیخلاف جنگ لڑنے کے دعویدارممالک کیلئے لمحہ فکریہ ہیں،راشد نسیم

منگل 24 نومبر 2015 21:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت مغربی دنیا میں انتہاپسندی کے بڑہتے ہوئے رجحانات دہشت گردی وانتہاپسندی کے خلاف جنگ لڑنے کے دعویدارممالک کیلئے لمحہ فکریہ ہیں،مغرب میں مدارس ومساجد نہ ہونے ،زندگی کے عیش وعشرت کاتمام سامان اورمغربی کلچر کے باوجود آخرکیا وجہ ہے کہ وہاں انتہا پسندی بڑہ رہی ہے ؟مغرب کو اپنی پالیسیوں اور رویوں کا نوٹس لینا چاہئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کرنے والے وفود سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مغربی دنیا میں تیزی کے ساتھ انتہاپسندی کے رجحانات میں اضافہ ہورہاہے خود مغرب کے عوام ،وہیں کی پیدائش،پڑھنے پلنے والے ان ہی کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔اس سے یہ بات عیاں ہورہی ہے کہ جہاں عدل کا نظام نہیں اورعوام کے حقوق غصب کئے جائیں گے اور اس سے بھی بڑہ کرفطرت کے قانون سے ہٹ کرانسانوں کے بنائے ہوئے خود ساختہ قوانین بنائے جائیں گے تو وہاں بغاوت یا انتہاپسندی فروغ پاتی ہے۔عالمی امن اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے مغربی دنیا کو مسلم دنیا کے حوالے اپنا دوہرا اور منافقانہ کردار ختم کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :