پنجاب میں بی سی جی کے ٹیکوں کا وافر سٹاک موجود ہے‘ترجمان محکمہ صحت پنجاب

منگل 24 نومبر 2015 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء ) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ صحت ای پی آئی پروگرام کے سٹورز میں بی سی جی کے ٹیکوں کا وافر سٹاک موجود ہے اور ان ٹیکوں کی عدم دستیابی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے - ترجمان نے مزید کہا کہ نومولود بچوں کو تپ دق سے بچاؤ کا ٹیکہ بی سی جی روٹین ایمونائزیشن میں باقاعدگی سے لگایا جا رہا ہے اور رواں سال 2015ء کے دوران 2380441 بچوں کو یہ ٹیکے لگائے گئے ہیں -

متعلقہ عنوان :