کسی بھی قسم کی ہڑتال کا جواز ہے ، نہ ہی کرینگے‘ ڈاکٹر بلال صوفی

ہڑتال کرنی ہے تو گندم کے نرخوں کو عالمی سطح پر لانے کے ایشو پر کی جائے ‘سابق چیئرمین پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن

منگل 24 نومبر 2015 21:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اور پاکستان فلور ملرزفورم کے چیئرمین و ایف پی سی سی آئی میں ’’گندم و آٹا‘‘ کی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر بلال صوفی نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے ریبیٹ والی گندم کی برآمد بند ہونے کے ایشو پر ہڑتال کو بے مقصد قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا ہے ۔

ڈاکٹربلال صوفی نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ریبیٹ کے ساتھ گندم اور آٹے کی ایکسپورٹ کی اجازت گندم ملک سے باہر بھیجنے کیلئے دی گئی تھی مگر بد قسمتی سے 2 روپے کی روٹی کی طرح ریبیٹ کا بھی غلط استعمال ہوا اور گندم ملک میں ہی بیچ کر ریبیٹ کے 3ارب روپے بھی وصول کر لئے گئے اور گندم کی ملک میں ہی فروخت سے علیحدہ منافع کمایا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر بلال صوفی نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے دانشمندی کے ساتھ اسے جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ۔

ڈاکٹر بلال صوفی نے کہا کہ جب برآمد کے بنے ہوئے طریقے اور ٹی سی پی موجود ہے تو پھر اس قسم کی ف2 نمبر ی یا جعلی برآمدات کا کوئی فائدہ نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ 95فیصد فلور ملیں ہڑتال کے خلاف ہیں ہاں اگر فلور ملزایسوسی ایشن کو فلور ملوں کا کوئی درد ہے تو پاکستان میں گندم کے موجودہ نرخوں کو عالمی نرخوں کے مطابق کم کرنے کی بات پر ہڑتال کریں تاکہ فلور ملنگ انڈسٹری کا فائدہ ہو ۔اگر نرخ کم ہوں تو آٹے کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے لہذا ہڑتال کی کال کو مسترد کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :