اﷲ تعالیٰ جھو ٹ لیگ کی قیادت کو سچ بولنے کی توفیق دے ، عوام سے کیے گئے وعد ے پور ے کریں ‘اعجاز چوہدری

(ن) لیگ انتخابات سے پہلے عوام سے مہنگائی ، بجلی اور گیس کی لو ڈشیڈنگ ، بیروزگاری سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے وعدے کر تی ہے جب اقتدار میں آتی ہے تو آئی ایم ایف اور امریکہ کی ڈکٹیشن پر عمل کر تی ہے‘پولیٹیکل سیکرٹری چیئرمین پی ٹی آئی

منگل 24 نومبر 2015 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء ) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ اﷲ تعالیٰ جھو ٹ لیگ کی قیادت کو سچ بولنے کی توفیق دے اور دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے عوام سے کیے گئے وعد ے پور ے کریں ،(ن) لیگ انتخابات سے پہلے عوام سے مہنگائی ، بجلی اور گیس کی لو ڈشیڈنگ ، بیروزگاری سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے وعدے کر تی ہے مگر جب اقتدار میں آتی ہے تو آئی ایم ایف اور امریکہ کی ڈکٹیشن پر عمل کر تی ہے ۔

گزشتہ روزوزیراعظم کے بیا ن پر اپنے درعمل کا اظہا ر کر تے ہوئے کہا کہ اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ مرکز اور صوبہ میں (ن) لیگ کی حکومت ہے مگر اُن کے دعوے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ہیں اور کارگردگی کے لحاظ سے ان کی حکومت صفر ہے ۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکی ہے جب کہ تحریک انصاف کی مقبو لیت میں اضافہ ہو رہا ہے خیبر پختونواہ کی حکومت نے بلدیاتی نظام کو مضبو ط کرنے میں صفے اول کا کردار ادا کیا ہے اورا ختیارات کو عملی طور نچلی سطح پر منتقل کیا ہے جبکہ پنجا ب میں سارے اختیارات وزیراعلیٰ نے اپنے پاس رکھے ہیں یہ تحریک اانصاف اور (ن) لیگ کی پالیسیو ں میں زندہ مثال ہے ۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک میں جمہوریت اور عوام کیلئے خدمت کر رہی ہے جبکہ (ن) لیگ اپنے اقتدار ا اور قومی خزانے اور غریب عوام کے ٹیکسو ں کے پیسے سے مشہوری کر رہی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تبد یلی جھو ٹے وعدو ں ، دعوؤ ں ، فو ٹو سیشن اور فیتے کاٹنے سے نہیں آتی بلکہ عملی اقدامات کرنے سے آتی ہے ،پنجا ب میں پولیس کو سیا سی اور ذاتی مقاصد کیلئے استعما ل کیا جا تا ہے جبکہ خیبر پختونواہ کی پولیس غیر سیا سی اور با اختیار ہے اور عوام کے جان وما ل کے تحفظ میں تما م صوبو ں سے نمایا ں ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ حکمرانوں کو تحریک انصاف فوبیاََ ہو چکا ہے او ر ان سے تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی ، (ن) لیگ تما م تجربہ کار ٹیم سمیت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور میٹر و سمیت دیگر منصوبو ں میں کمیشن بنانے میں مصروف ہے اورعوامی مسا ئل کو حل کرنے میں کو ئی دلچسپی نہیں ہے۔انہو ں نے کہا کہ الیکشن کمیشن وزیر اعظم کو لودھراں میں کسان پیکج کیلئے چیک تقسیم کرنے کی اجازت دے رہا ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن کو انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی جلسو ں کی اجازت نہیں دے رہا جس سے ظاہر ہو تاہے کہ الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہر ہ کر رہا ہے ہم اس کی پر زور مذمت کر تے ہیں ۔

علا و ازاں اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ مظفر گڑھ میلے میں ہونے والے شرمناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور انہو ں نے مطالبہ کیا کہ میلے کی اجازت لینے والو ں اوراس کی اجازت دینے والو ں کو فوری طور گرفتا ر کیا جائے اور ان کے خلاف قانو نی کاروائی کی جائے اور ان کو قرار واقعہ سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی دوبارہ ایسی گھٹیا حرکت کرنے کے بارے میں سوچ بھی نا سکے ۔ انہو ں نے کہا کہ ڈی سی او اور مقامی انتظامیہ معطل کر شفاف انکو ئری کروائی جائے چاہیے کو ئی کتنا بھی بااثر ہو اسے اس کے کیے کی سزا ملنی چاہیے اور گڈگورننس کے دعوئیداروں کے منہ پر مظفر گڑھ کا شرمناک واقعہ ان کے منہ پر طما نچہ ہے۔