سردار حسین بابک کی مقامی صحافی کے قتل پر مذمت اور اظہار افسوس

کے پی کے حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ، مستعفی ہو جائے، مطالبہ

منگل 24 نومبر 2015 21:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کوہاٹ میں صحافی حفیظ کے بہیمانہ قتل کی پر زور مذمت کرتے ہوئے مرحوم کے پسماندگان کے ساتھ گہری ہمدردی افسوس کا اظہار کیا ہے اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے صوبے میں کسی کی بھی جان و مال محفوظ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ، بدامنی کا یہ عالم ہے کہ عام شہریوں سمیت صحافیوں و دیگر مقتدر لوگوں کا قتل روز کا معمول بن چکا ہے جب کہ حکومتی ادارے اپنے فرائض سے مجرمانہ حد تک غفلت برتتے ہوئے انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبے میں آئے روز جرائم کی بڑھتی شرح صوبائی ھکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ اُنہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقامی صحافی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے اُنہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو اُسے صوبے میں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :