زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ،3شدید زخمی

پولیس نے ٹھیکیدار ملک اصغر کو حراست میں لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی

منگل 24 نومبر 2015 21:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء ) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ گارڈن ٹاؤن کے احمد بلاک میں زیر تعمیر گھر کی چھت گر گئی جس کے باعث کام میں مصروف الیکٹریشن کاظم جاں بحق جبکہ صادق ، شفیق اور محمد یار شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گھر کے ملبے تلے مزیدمزدور دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔پولیس نے ٹھیکیدار ملک اصغر کو حراست میں لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :