ہائیکورٹ نے 2کروڑ 85لاکھ روپے کے کرپشن سکینڈل میں ملوث سابق پوسٹ ماسٹر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

منگل 24 نومبر 2015 21:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے 2کروڑ 85لاکھ روپے کے کرپشن سکینڈل میں ملوث سابق پوسٹ ماسٹر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ ملزم عبدالرحمان کی درخواست ضمانت پر وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب کیخلاف ملزم کیخلاف کوئی ٹھوس شہادت نہیں ہے، صرف گواہوں کے بیان پر ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے، ملزم بیمار ہے لہٰذا اس کی ضمانت منظور کی جائے۔

(جاری ہے)

نیب کے سینئر سپیشل پراسکیوٹر فرہاد ترمذی نے ریکارڈ عدالت میں جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے بطور پوسٹ ماسٹر جنرل عیسی ٰ خان دو کروڑ پچاسی لاکھ روپے شہریوں کے اکا?نٹ میں جمع کرانے کی بجائے اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرائے، اس سے پہلے ملزم نے شہریوں کے ساتھ ایک کروڑ اٹھانوے لاکھ روپے کا فراڈ کیا تھا جس بعد میں نیب نے ریکور کیا، ملزم سے دوسرے سکینڈل کی رقم کا کچھ حصہ ابھی برآمد کرنا باقی ہے، ملزم بیماری کا بہانہ کر رہا ہے ، پہلے بھی بیماری پر نیب نے ہی ملزم کا علاج معالجہ کروایا ۔ فاضل بنچ نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد ملزم عبدالرحمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

متعلقہ عنوان :