پنجاب بینک سکینڈل کا ملزم واجب الادا رقم کی رضا کارانہ واپسی سے منحرف ہونے کے الزام میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

منگل 24 نومبر 2015 21:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) احتساب عدالت نے پنجاب بینک سکینڈل کے ملزم حارث افضل کو واجب الادا رقم کی رضا کارانہ واپسی سے منحرف ہونے کے الزام میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نیب نے پنجاب بینک سکینڈل کے ملزم حارث افضل کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا ۔عدالت کے روبرو نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حارث افضل نے نیب کے ساتھ معائدہ کے باوجود دبئی میں ایک ارب روپے مالیت کی پراپرٹی فروخت کی ،نیب کی جانب سے ملزم سے تفتیش مکمل کرنے کے لئیے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاء کی گئی ۔جس پر عدالت نے ملزم حارث افضل کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :