Live Updates

الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نااہلی کیس میں بائیس دسمبر کو طلب کر لیا

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کو پندرہ دسمبر تک بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کر دی

منگل 24 نومبر 2015 20:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نااہلی کیس میں بائیس دسمبر کو طلب کر لیا جبکہ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کو پندرہ دسمبر تک بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دائرنااہلی کی کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار منصور العزیز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان کو آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل کیا جائے، کیونکہ عمران خان نے عدلیہ، الیکشن کمیشن اور حکومت پر جھوٹے الزام لگائے، آئین کے تحت جھوٹا شخص پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکتا۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کو بائیس دسمبرکو طلب کرلیا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے ایک سو بائیس میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے پندرہ دسمبر تک بیان حلفی سمیت تحریری جواب طلب کر لیا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات