سی ٹی ڈی پنجاب نے کارووائی کر کے کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

دونوں دہشت گرد پٹھان ہیں،لاہور میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران کو ٹارگٹ کرنے کے منصوبہ پر کام کر رہے تھے

منگل 24 نومبر 2015 20:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء ) سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار کیے گئے دہشت گردوں میں محمد یوسف ولد حاجی امیر زادہ اور انظر گل ولد حاجی جمعہ خان شامل ہیں۔دونوں دہشت گردوں میں سے محمد یوسف مانانوالہ سٹاپ نزد بیدیاں روڈ، لاہور جبکہ انظر گل مہمند ایجنسی ، چارسدہ پشاورکا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں دہشت گرد پٹھان ہیں۔یہ دہشت گرد لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو ٹارگٹ کرنے کے منصوبہ پر کام کر رہے تھے۔گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے 410گرام دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر، الیکٹرک سرکٹ اور ایک فٹ پرائما کورڈ برآمد کر لیے گئے۔ پولیس سٹیشن سی ٹی ڈی لاہور میں ان دونوں کے خلاف مقدمہ نمبر 54/15بجرم 4/5 ESA, 7ATA/1997درج کر لیا گیااور سی ٹی ڈی کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔