نواز شریف نے زلزے ، سیلاب جیسی قدرتی آفات میں ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی مدد کی ہے،حافظ حفیظ الرحمن

وزیر اعظم کی رہنمائی سے صوبائی حکومت نے اپنے وسائل سے متاثرین زلزلہ کی مدد اور بحالی کے اقدامات کیے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

منگل 24 نومبر 2015 20:22

گلگت بلتستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا صوبے میں مسلم لیگ (ن ) حکومت کے بنے کے بعد مختصر مدت میں 4 دورے کرنے پر گلگت بلتستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں اور خوش آمدید کہتا ہوں۔ قائد عوام محمد نواز شریف نے زلزے ، سیلاب جیسے قدرتی آفات میں ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی مدد کی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کی رہنمائی کی وجہ سے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے حالیہ زلزلے میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے امداد کی پیشکش کے باوجود اپنے وسائل سے متاثرین زلزلہ کی مدد کی اور بحالی کے اقدامات کیے ۔ وزیراعلیٰ نے میر غضنفر علی خان کی بطور گورنر گلگت بلتستان تعناتی پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابق گورنر گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر نے اپنے گورنری کے دوران گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کا دورہ کیا ہر مشکل وقت میں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔

گلگت بلتستان کے نومنتخب گورنر میر غضنفر علی خان سے بھی امید ہے سابق گورنر چودھر ی برجیس طاہر کی نقش قدم پر چلتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کی رہنمائی کرئینگے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وزیراعظم پاکستان کیدوورہ گلگت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قائد عوام وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان کا 29 مرتبہ دورہ کیا۔

وزیراعظم کی جانب سے گلگت بلتستان کے آئینی اصلاحات کے حوالے سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا اور مسلم لیگ (ن) صوبائی کی حکومت نے گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مر تبہ آئینی اصلاحات کے حوالے سے کامیاب APCکا انعقاد کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سے قبل گلگت بلتستان کے حوالے سے فیصلے اسلام آبادمیں ہوتے تھے اور گلگت بلتستان کے عوام پر نافذ کیے جاتے تھے لیکن پہلی مرتبہ وزیراعظم پاکستان نے گلگت بلتستان کی نمائندگی یقینی بنائی۔

گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کے آئین میں شامل ہونا چاہتے ہیں سب پاکستانی بنا چاہتے ہیں۔ سب کی خواہش ہے کہ ہمیں پاکستان کا آئینی حصہ بنایا جائے جی بی کے عوام نے ہمیشہ ملک کے لیے قربانیاں دی ہے تمام جنگوں میں ہمارے شہداء نے خون کا نظرانہ پیش کیا ہے۔ گلگت بلتستان میں آج تک مملکت خداداد پاکستان کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھی ہے گلگت بلتستان کے لوگ محب وطن ہیں۔

پہلی مرتبہ مسلم لیگ(ن) کو دو تہائی اکثریت ملی ہے گلگت بلتستان کے عوام نے وزیراعظم پاکستان و قا ئد عوام محمد نواز شریف کے ایجنڈے کو سراہا اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت سے کامیا ب کرایا ۔ گلگت بلتستان کے تمام مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو فخر ہے کہ ہم ا ٓ پ کی جماعت کا حصہ ہیں اور آپ کے کارکن ہیں۔ وزیراعظم پاکستان نے اکنامک کوریڈور کے منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کی وجہ سے جی بی کے عوام نے اس خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کو سپورٹ کیا اور مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت سے مینڈیٹ دیا ۔

گلگت بلتستان میں بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں گلگت بلتستان کو انرجی کوریڈور بھی وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف بنائیں گے دیامیر بھاشہ ڈیم ،بونجی ٹنل اور سینکڑوں انرجی کے منصوبے ہیں جن پہ وفاقی حکومت نے کام شروع کیا ہے۔ گلگت بلتستان پاکستان کے لیے اکنامک کوریڈور بھی ہے اور انرجی کوریڈور بھی ۔ دیگر صوبے ڈیموں کی مخالفت کرتے ہیں لیکن یہاں کے لوگ اپنے گھر اور اپنی زمینیں دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہاں پر ڈیم بنائیں ملک کی خوشحالی کے لیے ۔

وزیراعظم پاکستان آئندہ بھی ہماری رہنمائی جاری رکھیں گے جو تعمیر و ترقی کا ایجنڈا قائد عوام نے ہمیں بتایا ہے اسکو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اس وجہ سے مختصر عرصے میں نظام کو بہتر کرنے کی کوشش کی ہے ، گوڈگورنینس کو یقینی بنانے میرٹ کی بالادستی کے لیے اقدامات کیے ہیں پہلی مرتبہ اساتذہ این ٹی ایس کے تحت بھرتی ہو رہے ہیں ۔ ایف پی ایس سی کے تحت آفسران کی بھرتیا ں شروع کی گئی ہیں جس کی وجہ سے نوجوانوں میں امید پیدا ہوئی ہے صوبے میں جزاء و سزاء کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان و قائد عوام نے سیلاب میں گلگت بلتستان کے عوام سے محبت ظاہر ہوتی ہے