محکمہ صحت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں گریڈ17کے میڈیکل آفیسرز269 ڈاکٹرزکو گریڈ18میں ترقی دیدی

`

منگل 24 نومبر 2015 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) محکمہ صحت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنیوالے گریڈ17کے میڈیکل آفیسرز269 ڈاکٹروں کو گریڈ18میں ترقی دے دی ہے۔ ان ڈاکٹروں کو ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو ، رولر ہیلتھ سنٹرزاور بی ایچ یو پر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 14اکتوبر کو محکمہ صحت کی محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا کہ جس میں سینکڑوں گریڈ17کے ڈاکٹروں کو گریڈ18میں ترقی دینے کے کیسز پیش کیے گئے ان میں سے 269ڈاکٹروں کو گریڈ18میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی جس کے بعد گزشتہ روز ان کی ترقی اور نئی جگہوں پر تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :