اسلام آباد ، احتساب عدالت میں آصف زرداری کو ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں بری قرار

نیب ریفرنسز کی اصل دستاویزات پیش کرنے میں ناکام

منگل 24 نومبر 2015 20:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ایس جی ایس اور کوٹیکنا کے ریفرنسز میں بری کردیا ہے‘ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز کی اصل دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ کیس میں ملوث باقی تمام ملزمان پہلے ہی بری کئے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر کی بریت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنایا ۔ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موکل کے خلاف دونوں نیب ریفرنس سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہین اور نیب کے پاس آصف علی زرداری کے خلاف کوئی بھیثبوت موجود نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ سابق صدر اصف علی زرداری کے خلاف ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز 1997 ء میں قائم کئے گئے تھے۔ ان ریفرنسز میں آصف علی زرداری‘ بے نظیر بھٹو اور شریک ملزمان پر سوئس کمپنیوآں کو پری شپمنٹ کے ٹھیکے دینے کے عوض ناجائز کمیشن لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔