ضلعی انتظامیہ شہر بھر میں نان،روٹی کی مقرر کر دہ قیمتوں پر سختی سے عملدرآمدکروا رہی ہے‘ڈ ی سی او لاہور

منگل 24 نومبر 2015 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر بھر میں نان،روٹی کی مقرر کر دہ قیمتوں پر سختی سے عملدرآمدکروا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں روٹی06روپے اور سادہ نان08روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور نان،روٹی پر گراں فروشی کرنے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی کر تے ہوئے اُن کو گرفتار کر کے سیدھا جیل بھیجا جا رہا ہے۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں کسی کوبھی گرانفروشی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :