لوئر مال کے علاقے سے چوری شدہ پراڈو جیپ اورملزم پکڑنے والے وارڈنز میں انعامات تقسیم

وارڈنز سڑکوں پر عوام کی خدمت کرتے نظر آئیں،ایسے با ہمت اور فرض شناس وارڈنز دوسروں کیلئے مشعل راہ ہیں‘طیب حفیظ چیمہ

منگل 24 نومبر 2015 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء )چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے لوئر مال کے علاقے سے چوری شدہ پراڈو جیپ اور ملزم کو پکڑنے والے تینوں وارڈنز نوید ،نوید ستاراور اویس کو 5/5ہزار روپے نقد انعام اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیئے ۔سی ٹی او نے کہا کہ وارڈنزٹریفک کے بہاؤکو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر عوام کی خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں۔

دوران ڈیوٹی ایسی بہادری اور فرض شناسی وارڈنز کیلئے مشعل راہ ہے ۔سی ٹی او نے کہا کہ گذشتہ روز ٹریفک سیکٹرلوئرمال کے وارڈنزنوید،نویدستار اور پٹرولنگ آفیسراویس ،ایس ایس پی کارنر چوک میں کالے شیشے ،غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور مشکوک گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک پراڈو جیپ نمبری SB/40کو راؤنڈ اپ کرلیاڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا رمضان ولد اسلم سکنہ ظفر وال گاڑی کی ملکیت کے ثبوت بارے مناسب جواب نہ دے سکا۔

(جاری ہے)

اسی دوران وکلاء گاڑی تلاش کرتے پہنچ گئے اور ایوان عدل سے چند منٹ قبل چوری ہونے والی اپن پراڈو جیپ پہچان لی ۔ٹریفک وارڈنز نے تمام حالات افسران بالا کے علم میں لاتے ہوئے ملزم رمضان کو مسروقہ پراڈو سمیت تھانہ اسلام پورہ کے حوالے کردیا ۔ چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے جرات، بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے تینوں وارڈنز کوسی ٹی او آفس میں5/5ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی اسنادتقسیم کیں۔ طیب حفیظ چیمہ نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی کے ساتھ مشکوک عناصر اور مشکوک گاڑیوں پر بھی کڑی نظررکھیں جبکہ شہری کسی بھی تجویز یا معلومات کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کرسکتے ہیں۔