وزیرا عظم نوازشر یف بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مر حلے میں شامل علاقوں میں ہی کسان پیکج کیوں تقسیم کر رہے ؟‘محمود الرشید

تحر یک انصاف حق اورسچ کی جنگ لڑ رہی ہے حکمرانوں کو ہر صورت اپنا ’’دھاندلی ‘‘سٹائل تبدیل کر کے عوام فیصلوں کو تسلیم کر نے کی عادت ڈالنا ہو گی ‘مختلف وفود سے گفتگو

منگل 24 نومبر 2015 19:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ وزیرا عظم نوازشر یف بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مر حلے میں شامل علاقوں میں ہی کسان پیکج کیوں تقسیم کر رہے ؟‘حکمران عوام کے ووٹوں کا پر ڈاکہ مارنے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ‘تحر یک انصاف حق اورسچ کی جنگ لڑ رہی ہے حکمرانوں کو ہر صورت اپنا ’’دھاندلی ‘‘سٹائل تبدیل کر کے عوام فیصلوں کو تسلیم کر نے کی عادت ڈالنا ہو گی ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کا آغاز سیاست ہی ہیرا پھیری پر مبنی ہے اس لیے انکی ہمیشہ کوشش ہو تی ہے کہ وہ عوام کے ووٹوں کے فیصلے کو تسلیم کر نے کی بجائے دھونس اور دھاندلی سے انتخابی میدان میں کا میاب حاصل کر یں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم نوازشر یف کے کسان پیکج تقسیم کر نے کے دورے بھی بلدیاتی انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کیلئے ہے مگر بدقسمتی سے جس الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیے تھاوہ خاموش تماشائی بناہوا ہے بلکہ حکومت اور الیکشن کمیشن دونوں میں مک مکاؤ پوری پاکستانی قوم کو نظر آرہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ عوامی امنگوں کے مطابق سیاست کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہیگی ۔

متعلقہ عنوان :