ہم مثبت اور تعمیری سیاست کے قائل ہیں ، پختون خطہ اور پختونوں کو امن،ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں،آفتاب شیرپاؤ

ملک میں جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی،چیئرمین قومی وطن پارٹی

منگل 24 نومبر 2015 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) سابقہ ناظم اور ضلع مردان کے ممتاز سیاسی رہنماء عبدالخالق تاوانی نے وطن کور اسلام آباد میں قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤسے ملاقات کی اور قومی وطن پارٹی میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے ملی رہبر کی قیادت اور پالیسیوں پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی ضلع مردان کے آرگنائزر عبدالغفارخان،اعجاز خان ہوتی اورنورحمان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے آفتاب شیرپاؤ نے عبدالخالق تاوانی کی ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پختونوں کو جاری سنگین حالات سے نکالنے اور ان کے حقوق و تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مل کر جدوجہد کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ ہم مثبت اور تعمیری سیاست کے قائل ہیں اور چاہتے ہیں کہ پختون خطہ اور پختونوں کو امن،ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔

انھوں نے مزید کہا کہ موصوف کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت سے پارٹی کو ضلع مردان میں مزید تقویت ملے گی ۔ دریں اثناء قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤنے مخدوم امین فہیم کے صاحبزادے مخدوم جمیل الزمان سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے ان کے والد محترم مخدوم امین فہیم کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔آفتاب شیرپاؤ نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج پیش کی اور کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ مرحوم انتہائی مخلص سیاستدان تھے اوران کی پوری زندگی عوامی خدمات سے بھری پڑی ہے۔انھوں نے اﷲ تعالی سے دعا کہ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :