پاکستان کو بدھ مت تہذیب کا گہوارہ ہونے پرفخر ہے ٗ طارق فاطمی

بدھ مت کے تاریخی مقامات پاکستانی ثقافتی ورثے کا لازمی جز ہیں ٗ سری لنکا کی مہابودھی سوسائٹی کے صدر سے گفتگو

منگل 24 نومبر 2015 19:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بدھ مت تہذیب کا گہوارہ ہونے پرفخر ہے،بدھ مت کے تاریخی مقامات پاکستانی ثقافتی ورثے کا لازمی جز ہیں،ان مقامات کی زیارت کیلئے بیرون ممالک سے آنے والے بدھ مت زائرین کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرینگے۔

وہ سری لنکا کی مہابودھی سوسائٹی کے صدر وین بناگالا اپتیسا تھیرو سے گفتگو کررہے تھے ۔مہابودھی سوسائٹی کے صدر نے منگل کو طارق فاطمی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی نے سوسائٹی کی جانب سے تعلیم اور بین المزاہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے شعبوں میں کوشوں کو سراہا۔طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان کو بدھسٹ تہذیب کا گہوارہ ہونے اور تخت بھائی،ٹیکسیلا اور سوات میں بدھ مت کے تاریخی مقامات کا کسٹو ڈین ہونے پر فخر ہے،جو ہمارے ثقافتی ورثے کا لازمی جز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے۔اس موقع پر مہابودھی سوسائٹی کے صدر نے پاکستان میں بدھ مت کے تاریخی مقامات کے تحفظ پر حکومتی کاوشوں کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :