بھارتی وزیراعظم ہندوستان میں اقلیتوں پر مظالم کے حوالے سے خاموش ہیں ٗمشاہد اﷲ خان

منگل 24 نومبر 2015 19:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم ہندوستان میں اقلیتوں پر مظالم کے حوالے سے خاموش ہیں‘ بھارت میں انتہا پسندی کی وجہ سے بڑی تعداد میں ادیبوں‘ شاعروں اور مختلف شعبوں کے لوگوں نے ایوارڈ واپس کئے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم ہندوستان میں اقلیتوں پر مظالم کے حوالے سے خاموش ہیں‘ کبھی انہوں نے ہندوستان میں اقلیتوں پر مظالم کی مذمت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ وہاں بہت بڑی تعداد میں ادیب‘ شاعر اور مختلف شعبوں کے لوگوں نے ایوارڈ واپس کئے۔ اسی طرح اداکار شاہ رخ خان‘ سلمان خان اور عامر خان کو کہا جارہا ہے کہ پاکستان چلے جائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور پرامن حالات میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :