لارڈ نذیر احمد کی قیادت میں برطانوی وفد کی وزیر ِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات

بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام حکومتی اداروں کو متحرک کیا جائے گا،چودھری نثار

منگل 24 نومبر 2015 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) برطانیہ کے ایوان ِ بالا کے رکن لارڈ نذیر احمد کی قیادت میں برطانوی وفد کی وزیر ِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پنجاب ہاؤ س میں ملاقات کی،وفد کے دیگر ارکان میں برطانوی نژاد سائبر ایکسپرٹ ا سٹیورٹ ہائیڈ ، محقق برائے ہاؤس آف لارڈز لاؤرا لیکن ، سینئر برطانوی سول سرونٹ ڈیوڈ ہالڈز ورتھ اور ارضیات اور ماحولیات کے ماہر مارٹن اسٹیورٹ بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پروزیرداخلہ نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام حکومتی اداروں کو متحرک کیا جائے گاغیر ممالک میں مقیم پاکستانی ہمارا ثاثہ ہیں اور حکومت ہر فورم پر انکے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن شش کو جاری رکھے گی۔لارڈ نذیر نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے سلسلے میں وزیر ِ داخلہ کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :