عوام کو فوری، مفت اور گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کیلئے احتساب کے اداروں کے قیام کا تجربہ کامیا ب رہا ہے، ممنون حسین
پاکستان میں کئی نئے تجربات ہوئے جن سے عوامی مسائل کے حل میں آسانی پیدا ہوئی، ایشیائی ممالک پاکستان کے کامیاب تجربات سے استفادہ کرکے مفید نتائج حاصل کرسکتے ہیں، ایشیائی اومبڈزمین کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب
منگل 24 نومبر 2015 19:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ عوام کو فوری، مفت اور گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لیے احتساب کے اداروں کے قیام کا تجربہ کامیا ب رہا ہے۔ پاکستان میں اس سلسلے میں کئی نئے تجربات بھی ہوئے جن کے ذریعے عوامی مسائل کے حل میں آسانی پیدا ہوئی۔ ایشیائی ممالک پاکستان کے کامیاب تجربات سے استفادہ کرکے مفید نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔
صدر مملکت نے یہ بات ایوانِ صدر میں ۴۱ ویں ایشیائی اومبڈزمین کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں ایشیائی ممالک کے محتسب صاحبان اور ممتاز شخصیات اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت اور وفاقی محتسب نے اس موقع پر اْردو میں خطاب کیا۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی تہذیب میں محتسب کا ادارہ نیا نہیں ہے۔
ہمارے ہاں یہ تصور صدیوں سے رائج رہا ہے لیکن جب اس روائتی ادارے کو باضابطہ ادارے کی شکل دی گئی تو اس کے بہت اچھے نتائج برآمدہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں، فاٹا کے عوام ، ریٹائرڈ ملازمین اور بچوں کے مسائل کے حل کے لیے اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے قیام کا تجربہ بھی کیا گیا ہے جو بہت کامیاب رہا ہے۔ صدر مملکت نے تجویز کیا کہ ایشیائی ممالک پاکستان کے ان کامیاب تجربات سے استفادہ کر کے اپنے ملکوں میں مفید نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے روایتی طور پر حکومتوں کی طرف دیکھتے ہیں۔ اس عمل کے دوران بعض اوقات کچھ مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہیں اور ان مسائل سے نمٹنے کے لیے احتساب کا ادارہ بہت مفید ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایشیائی ممالک کے محتسب صاحبان کی کانفرنس کے دوران مندوبین کو تبادل? خیال کا موقع ملے گا جس سے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اورکارکردگی کو بہتر بنانے کے مواقع ملیں گے۔ ایشیائی اومبڈزمین کے اختتامی اجلاس سے وفاقی محتسب سلمان فاروقی اور تھائی لینڈ کے محتسب پروفیسر دون سارے آن کو رانے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
-
مشرقی افریقہ میں غیر معمولی سیلابوں سے لاکھوں لوگ بے گھر
-
گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے اپنی سپورٹ دگنی کردی
-
شعبہ صحت میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں: مریم اورنگزیب
-
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشن ، 6دہشتگرد مارے گئے
-
سیکرٹری داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا،اہلیہ پرویز الہی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے
-
وزیراعلٰی کا مری ہسپتال پراجیکٹ کو سابق دور میں 4 ارب روپے نقصان پہنچانے پر کارروائی کا فیصلہ
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.