مخدوم امین فہیم جمہوریت اور جمہوری نظام سے گہری وابستگی رکھتے تھے، غلام حیدر شیخ

مرحوم نے ساری زندگی جمہوریت کی بقاء اور عوام کی حکمرانی کیلئے عملی جدوجہد میں گزاری‘ ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کے حوالے سے مرحوم کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔سیکرٹری اطلاعات برائے مڈل ایسٹ پیپلز پارٹی (شہید بھٹو)

منگل 24 نومبر 2015 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کویت کے صدر اور سیکرٹری اطلاعات برائے مڈل ایسٹ غلام حیدر شیخ نے کہا ہے کہپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین مخدوم امین فہیم کی ناگہانی وفات ملک ، قوم اور پیپلزپارٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم انکے دیرینہ دوست اور پرانے ساتھی تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم نے ساری زندگی جمہوریت کی بقاء اور عوام کی حکمرانی کیلئے عملی جدوجہد میں گزاری۔مخدوم امین فہیم جمہوریت اور جمہوری نظام سے گہری وابستگی رکھتے تھے اور ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کے حوالے سے مرحوم کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔مرحوم ایک عظیم شخصیت اور پائے کے سیاستدان تھے جن کی ناقابل فراموش عوامی اور جمہوری خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔