بابا گورونانک کے 547ویں جنم دن کی مرکزی تقریب کل مورخہ ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی

منگل 24 نومبر 2015 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک دیو جی کے 547ویں جنم دن کی مرکزی تقریب (کل)مورخہ 25 نومبر بروزبدھ صبح10بجے بمقام گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی جس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امورسردار محمد یوسف، وزیر مملکت پیر امین الحسنات،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

جبکہ مختلف سیاسی و مذہبی و سماجی،اقلیتی رہنماوٴں کے علاوہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہزاروں سکھ یاتری تقریب میں شریک ہونگے۔ چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق کی خصوصی ہدایت پر ہمسایہ ملک بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں کے لیے سیکورٹی سمیت لنگر اور رہائش کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں،جبکہ گورو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر آنے والے مہمانوں کو سروپے اور تحائف دیے جائیں گے