جڑی بوٹیوں کے موثر تدارک اور کھادوں کے متوازن استعمال سے گندم کی 20سے25 من فی ایکڑ تک پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے،زرعی ماہرین

منگل 24 نومبر 2015 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) لیزر لینڈلیولر سے زمین کی ہمواری، معیاری و تصدیق شدہ بیج ،بروقت کاشت ، کم از کم بارہ سے تیرہ لاکھ پودے فی ایکڑ ،جڑی بوٹیوں کے موثر تدارک اور کھادوں کے متوازن استعمال سے گندم کی ۶۰ سے ۶۵ من فی ایکڑ تک پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایف ایف سی کے زرعی ماہرین نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایف ایف سی لاہور ریجن نے کسان تربیتی پروگرام کے تحت گندم کی منافع بخش کاشت کے سلسلہ میں سیمینارزکا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کے تحت شیخوپورہ کے مختلف چکوک اور مواضعات میں ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں محمد اکرم باجوہ، نعیم اختر، محمد ارشاد اورکاظم علی نقوی نے شرکت کی۔ علاقہ کے کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں ان ورکشاپس میں شرکت کی اور جدید معلومات سے مستفید ہوئے۔

(جاری ہے)

نعیم اخترنے کہا کہکمپنی شروع دن سے ہی ملک کی صنعتی ، معاشی اور زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ FFC سالانہ تقریباً 40 لاکھ ٹن کھادیں بناتی اور مارکیٹ کرتی ہے۔ کھاد کی یکساں اور بروقت ترسیل کے لئے ہم نے پورے ملک کو تین زونز میں تقسیم کیا ہوا ہے۔ اور ان زونز میں تیرہ ریجنل دفاتر اور 65 سیلز ڈسٹرکٹس قائم کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے زمینداروں کو یقین دلایا کہ ایف ایف سی کھادوں کی بلا تفریق ترسیل کو جاری رکھتے ہوئے ربیع سیزن میں زیادہ سے زیادہ کھاد فراہم کرے گی۔

محمد اکرم باجوہ نے کاشتکاروں سے اپنے خطاب میں کہا کہ زمینداروں کی رہنمائی تربیت کے لیے کمپنی نے ایک زرعی شعبہ قائم کیا ہوا ہے ۔اس شعبہ کے تحت۴۰ سے زائد زرعی ماہرین زمینداروں کو زرعی خدمات بہم پہنچارہے ہیں۔ ان خدمات میں مٹی و پانی کا مفت تجزیہ،کھیتوں کا موقع پر معائنہ ، زرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لئے سیمینارز کا انعقاد،زرعی لٹریچر کی اشاعت و فراہمی اور مختلف فصلات پر نمائشی پلاٹ لگانا شامل ہیں ۔زرعی ماہرین نے علاقہ کے موافق گندم کی جدید اور زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل اقسام( گلیکسی 2013 ،آری ۲۰۱۱، پنجاب ۲۰۱۱، مِلت ۲۰۱۱،آس۲۰۱۱، فیصل آباد 2008) کی کاشت اور سائنسی انداز میں دیکھ بھال کے بارے میں کاشتکاروں کو تفصیل سے آگاہ کیا۔