لاہور، امن و امان کے خطرہ کے پیش نظرضلع بھر میں فضائی میڈیا کوریج کیلئے ریموٹ کنٹرول ہیلی کیمز، ائیر کرافٹس او غباروں کے استعمال پر پابندی عائد

منگل 24 نومبر 2015 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) ڈی سی او کرن خورشید نے امن و امان کے خطرہ کے پیش نظرضلع بھر میں فضائی میڈیا کوریج کے لئے استعمال کئے جانے والے ریموٹ کنٹرول ہیلی کیمز،ریموٹ کنٹرول ائیر کرافٹس اور فضا میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑائے جانے والے غباروں کے ذریعے کی جانے والی میڈیا کوریج اور کھیلوں سے متعلقہ سرگرمیوں میں استعمال پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس پابندی کا اطلاق 20دسمبر تک نافذ العمل ہو گا۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پابندی عائد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔