اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے پسماندگی اور محرومی کا ازالہ ہوگا‘ نچلی سطح پر اختیارات کی تقسیم سے سماجی سطح پر اصلاحات کا عمل شروع ہوگا‘راجہ منظر کیانی

منگل 24 نومبر 2015 19:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) اسلام آباد نورپورشاہاں بری امام یونین کونسل2- کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین راجہ منظر علی کیانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں بلدیاتی انتخابات سے پسماندگی اور محرومی کا ازالہ ہوگا۔ جہاں گزشتہ پچاس سالوں میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک کارنرمیٹنگ میں کیا ۔

(جاری ہے)

راجہ منظر کیانی نے کہا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کرے تاکہ ووٹر اپنا حق رائے دہی با آسانی استعمال کر سکیں۔ انہوں نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ ذات برادری اور ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہوکر اہل اور باصلاحیت نمائندوں کا چناؤ کریں تاکہ بلدیاتی نظام موثر طور پر عوام کے مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو۔ راجہ منظر کیانی نے کہا کہ نچلی سطح پر اختیارات سے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی اور سماجی سطح پر اصلاحات کا عمل شروع ہوگا