جنرل راحیل شریف کی برازیلی فوج کے کمانڈر سے ملاقات، ِعسکری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا،برازیل کے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں آمد پرگارڈ آف آنر ، 19 توپوں کی سلامی دی گئی

منگل 24 نومبر 2015 18:47

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے برازیل کے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں برازیل کی فوج کے کمانڈر کے ساتھ ملاقات کی اور باہمی پیشہ ورانہ امور اور ِعسکری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل راحیل شریف کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر اور 19 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ جنرل راحیل شریف نے برازیل کی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل جوزے کارلوس ڈی نردی کے ساتھ بھی ملاقات کی اور علاقے کی سلامتی ‘ ابھرتے ہوئے چیلنجوں اور تربیتی تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ اور آپریشنل کامیابیوں کی بالخصوص تعریف کی گئی۔

متعلقہ عنوان :