آپریشن ضرب عضب میں بے گھر افراد کی بحالی و تعمیر نو کے منصوبوں پر کام جاری ہے، سردار محمد یوسف

منگل 24 نومبر 2015 18:47

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ فاٹامیں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے تاریخ میں پہلی مرتبہ صدر اور وزیراعظم نے فاٹا کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں بے گھر افراد کی بحالی و تعمیر نو کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام نے ملک کیلئے بے شمار قربانیاں دیں اور اب آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ صدر اور وزیراعظم نے فاٹا کے متا ثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں پر عوام کے مسائل سے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت فاٹا میں عوام کی فلاح وبہبود کے مختلف منصوبوں جبکہ متاثرہ علاقوں میں بحالی وتعمیر نو کے منصوبوں پر خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :