مخدوم امین فہیم کی موت سے پاکستان کے عوام، پیپلزپارٹی،پاک انڈیا بزنس کونسل باشعور رہنما سے محروم ہوگئے،نور محمد قصوری

منگل 24 نومبر 2015 18:46

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) پاک انڈیا بزنس کونسل کے چیئرمین نور محمد قصوری نے کہ مخدوم امین فہیم کی موت سے پاکستان کے عوام،پاکستان پیپلزپارٹی،پاک انڈیا بزنس کونسل ایک عظیم سیاستدان اور باشعور رہنما سے محروم ہوگئے ہیں ان کی وفات پاکستان کے عوام کیلئے قومی نقصان ہے،ایسے رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

مخدوم امین فہیم نے زندگی بھر دوسرے سے پیار اور ان کی عزت کرنے والے رہنما کے طور پر زندگی گزاری۔نور محمد قصوری نے مخدوم امین فہیم کے ساتھ اپنی طویل رفاقت کے حوالے سے کہا کہ مخدوم صاحب نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان میں بھی عزت و احترام سے دیکھے جاتے تھے ۔انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے کاروباری طبقوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور سرکاری سطح پر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کاروباری روابط کو مضبوط کرنے کیلئے کردار ادا کیا مخدوم امین فہیم سیاست میں وفاداری اور دوستی میں مثال تھے ۔انہوں نے مرحوم کے لئے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :