وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کو 341ارب روپے کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کسان پیکج پیش کرنے پر خراج تحسین پیش

کسان پیکج کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب ،خطبہ استقبالیہ صوبائی وزیرزراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے پیش کیا

منگل 24 نومبر 2015 18:42

جھنگ نومبر24 (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) :کسان پیکج کے تحت مائی ہیر سٹیدیم جھنگ میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر خطبہ استقبالیہ صوبائی وزیرزراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے پیش کیا ۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کو 341ارب روپے کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کسان پیکج پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ ایسا ہواہے کہ پنجاب بھر کے 11لاکھ 80ہزار 257 چھوٹے کاشتکاروں و کسانوں سمیت ملک بھر کے تمام صوبوں کے چاول و کپاس کی فصل کے متاثرین میں اربو ں روپے کی رقم تقسیم کی جار ہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ 5000روپے فی ایکڑ کے حساب سے امداد سے جہاں کاشتکاروں کا نقصان پوراہو گاوہیں زراعت بھی ترقی کرے گی۔انہوں نے کہاکہ گنے کاریٹ 180روپے مقرر کرنے اور کھادوں کی قیمتوں میں زبردست کمی کے بھی مستقبل میں شاندار اثرات مرتب ہوں گے ۔

انہوں نے کہاکہ سہولت کار مراکز صوبہ بھر میں کسان پیکج کے تحت امدادی رقوم تقسیم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور ساڑھے 12ایکڑ تک اراضی کے حامل کاشتکاروں میں امدادی رقوم کے چیکوں کی تقسیم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں شیڈول کے مطابق رقوم کی تقسیم کاعمل مکمل کرلیاجائیگا۔