سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے لیگی رہنماء ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لے لیا
آئی جی سندھ سے 48گھنٹوں میں رپورٹ طلب، قائمہ کمیٹی برائے استحقاق اور قواعد و ضوابط نے چیف سیکرٹری سندھ سمیت اعلیٰ افسران کو 2دسمبر کو طلب کرلیا
منگل 24 نومبر 2015 17:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مسلم لیگ (ن) کے اہم سرکردہ راہنماء ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی پر سندھ میں ہونے والے قاتلانہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے، جبکہ یہ معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کو ریفر کردیا ہے،اس حوالے سے ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرپرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب میں آگاہ کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کاقاتلانہ حملے کی ویڈیوکلپ ملاحظہ کرکے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ بلدیاتی انتخابات میں جب ایک ایم این اے پر دن دہاڑے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں حملہ کیا جاتا ہے اور ایف آئی آر حملے کے دو دن بعد درج کی جاتی ہے تو عام آدمی کی جان و مال کی سیکورٹی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے، ویڈیو کلپ میں حملہ آوروں کی تصاویر کے ہوتے ہوئے بھی بجائے گرفتاری کے حملہ آوروں کو دندناتے ہوئے پھرنے دینا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.