خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیے بغیر دیرپا معاشی ترقی کا حصول ممکن نہیں،انوشہ رحمان

حکومت خواتین کو باعزت روزگار دلانے کیلئے بہت سے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی

منگل 24 نومبر 2015 17:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کام انوشہ رحمان نے کہا کہ خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیے بغیر دیرپا معاشی ترقی کا حصول ممکن نہیں۔ انہوں نے یہ بات چیئرپرسن نیشنل ویمن کونسل مس خاور سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ، ملاقات میں آئی ٹی سے متعلقہ باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انوشہ رحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیے بغیر دیرپا معاشی ترقی کا حصول ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت خواتین کو باعزت روزگار دلانے کیلئے بہت سے منصوبوں پر کام کر رہی ھے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی خواتین کو آئی سی ٹی کی مہارت سے بہرہ ور کرنے کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

بیت المال کے تعاون سے شروع کیا جانے والا منصوبہ ـآئی سی ٹی فار گرلز (ICT for Girls) اسکی ایک عمدہ مشال ہے۔ جہاں غریب لڑکیوں کو کمپیوٹر کوڈنگ سکھائی جائے گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر با عزت روزگار حاصل کر سکیں۔ چیئرپرسن نیشنل ویمن کونسل نے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی کاوشوں پر وزیر مملکت انوشہ رحمان کا شکریہ ادا کیا ۔ اور موجودہ حکومت کی آئی سی ٹی کی ترقی کیلئے جاری پالیسیوں کو سراھا۔

متعلقہ عنوان :