امریکی وائس قونصل جنرل کی پی این ایس سی کی دعوت پر جہاز رانی اداروں کو ویزا مشکلات پر بریفنگ
منگل 24 نومبر 2015 17:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) پاکستانی جہازی عملے کو امریکی ویزا میں درپیش مشکلات دور کرنے کے لیے پی این ایس سی کے پلیٹ فارم تلے ایک بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں کراچی میں تعینات وائس قونصل جنرل امریکا جیمس آلمین گلائنو نے جہاز رانی کے اداروں کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر یوایس قونصل جنرل کے اکنامک آفیسر رچرڈ راسموسن، چیئرمین پی این ایس سی عارف الٰہی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی این ایس سی بریگیڈئیر (ر) راشد صدیقی، ڈائریکٹر پورٹ اینڈ شپنگ، جہاز رانی سے متعلق نجی کمپنیوں کے سربراہوں اور نمائندوں نے شرکت کی۔
بریفنگ کا عنوان “ویزا کی پالیسی اور طریقہ کار“ تھا ۔جیمس آلمین نے شرکا کو ویزا کے طریقہ کار کی تمام تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ویزے کے خواہش مند شخص کا مشین ریڈایبل کارڈ، ایس ایس بی اور ایجنٹ کی رجسٹریشن موجود ہو تو ویزا ملنے میں تاخیر نہیں ہوتی تاہم اہلیت نہ ہونے، درست طریقہ کار اختیار نہ کرنے، دستاویزات میں سقم یا مطلوبہ معلومات نہ دینے سے ویزا ملنے میں تاخیر ضرور ہوتی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.