چہلم حضرت امام حسین کے سلسلہ میں سیکیورٹی انتظامات پر عملدرآمد مکمل ۔ ڈاکٹر محمد افضل خان

منگل 24 نومبر 2015 16:56

بھکر۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء)ڈسٹرکٹ کورمینجمنٹ ٹیم کا اجلاس ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں گیارہ/بارہ صفر اور چہلم حضرت امام حسین کے سلسلہ میں سیکیورٹی انتظامات پر عملدرآمد کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے آغاز پر ڈی سی او احمد مستجاب کرامت نے بریفنگ دیتے ہوئے ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ کو سیکیورٹی اور لاء اینڈ آرڈر کنٹرول پلان کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ڈی سی او احمد مستجاب کرامت نے بتایا کہ چہلم کے سلسلہ میں انتظامی امور کی احسن انجام دہی کیلئے ٹی ایم اے ،واپڈا،محکمہ صحت،سول ڈیفنس اور ریسکیو1122-سمیت معاون شعبوں کو گائیڈلائن جاری کردی گئی ہے۔جبکہ سیکیورٹی اور لاء اینڈ آرڈر پلان پر مربوط عملدرآمد کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ و پولیس کو بھرپورراہنمائی و معاونت فراہم کی جائے گی۔