بھارت میں اقلیتوں پر تشدد کی کارروائیاں سیکولر ازم کے دعووں کی نفی ہے ‘ انیسہ زیب طاہر خیلی
منگل 24 نومبر 2015 16:55
پشاور۔24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) صوبائی وزیر معدنیات و لیبر انیسہ زیب طاہر خیلی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اورسکھوں سمیت اقلیتوں کے خلاف تشدد کی حالیہ کارروائیاں بھارت کی جانب سے سیکولر ازم کے دعووں کی نفی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ” اے پی پی “ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے دوران یہ واقعات بھارتی سیکولر ازم کے چہرے پر بدنما داغ ہے جبکہ بھارت میں پاکستانی شہریوں کے خلاف متعصب رویہ بین الاقوامی برادری غور سے دیکھ رہی ہے جبکہ دوسری جانب وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں ہندو دیوالی کی تقریبات میں شرکت کر کے دنیا کو اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایک مضبوط اور اچھا پیغام دیاکہ پاکستان میں اقلیتی برادری مسلمانوں کے برابر ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس کو مزید مزدور دوست اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق بنایا جائے گا تاکہ ان قدرتی وسائل کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مائننگ میں ملوث افرادکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انیسہ زیب نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں مائیننگ انڈسٹری سے وابستہ خیبر پختونخوا کے لوگوں کا مکمل ڈیٹا حاصل کر نے کے لئے ایک سروے کیا جائے گا تاکہ ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے بہتر اقدامات کئے جا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ورکر ویلفیئر بورڈ میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی نے اس ادارے پر بہت بوجھ ڈالا ہے اور اس سلسلے میں ورکرز کے مندرجات اور کاغذات کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے تاکہ ان کی تعیناتی کے قانونی عوامل اور پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کی جا سکے ‘ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جو کارکنان قانونی ضروریات پوری کرتے ہوئے بھرتی کئے گئے وہ اس عمل سے بالکل متاثر نہیں ہوں گے ‘ تین ماہ سے بند ورکنگ فوکس گرائمر سکولز کے ورکروں کی تنخواہوں کی بندش کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس مد میں فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں اور جلد ہی تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ویجی لینس ڈائریکٹوریٹ کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا جو کہ خیبر پختونخوا میں مائنز اور لیبر کے معاملات پر نظر رکھے گا ‘ صوبائی حکومت مائینز کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی اور سرمایہ کاروں کو دوستانہ اور خوشگوار ماحول مہیا کرتے ہوئے اس شعبے کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں زلزلہ متاثرین کے مسائل سے آگاہ ہیں اور بروقت اقدامات اور امدادی رقوم کی ادائیگی سے ان کی مالی مشکلات کو کافی حد تک حل کر لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے ایک ہی پیج پر ہیں اور دونوں کی انتھک کوششوں سے جلد زلزلہ زدگان کی مشکلات کو کم کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت زلزلے کے آخری متاثر ہ شخص کی بحالی تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ زدگان کی مالی مدد کے لئے بین الاقوامی برادری اور مقامی مخیر حضرات کی امداد کو خوش آمدید کہا جائے گا ۔ انہوں نے مائینز ڈیپارٹمنٹ کے ورکرز پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض تندہی سے انجام دیں اورکہا کہ احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دینے والے کارکنوں کے بچوں کو وظائف دیئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.