الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 118کے حوالے سے دائرکردہ انتخابی عذرداری پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان

منگل 24 نومبر 2015 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے لاہور سے حلقہ این اے 118کے حوالے سے دائرکردہ انتخابی عذرداری پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے الیکشن ٹربیونل کی جانب سے فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حلقہ این اے 118سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک ریاض کامیاب ہوئے تھے مذکورہ حلقہ میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات پر مبنی انتخابی عذرداری پی ٹی آئی کے رہنما حامد خاں ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی اس سلسلے میں ملک ریاض کے وکیل کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے الزامات محض مفروضے پر مبنی ہیں۔

متعلقہ عنوان :