گورنر پنجاب زرعی یونیورسٹی کی تقریب میں سٹیج سیکرٹری کی جانب سے نام لیتے ہی غلط فہمی میں تقریر کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے

منگل 24 نومبر 2015 16:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ زرعی یونیورسٹی کی تقریب میں جب سٹیج پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے بیٹھے تھے تو تقریب کے آخرمیں سٹیج سیکرٹری نے گورنر کا نام ہی لیا تھا کہ گورنر اسی وقت کرسی سے اٹھ کر روسٹرم کی طرف چل پڑے مگر جب گورنر کو محسوس ہوا کہ مجھے ابھی تقریر کیلئے نہیں بلایا گیا بلکہ ابھی صرف میری تعریفوں کے پل باندھے جارہے ہیں تو وہ واپس اپنی کرسی پربراجمان ہوگئے اور پانچ منٹ تک اپنے بارے تعریفی کلمات سننے کے بعد روسٹرم پر تقریر کیلئے آئے

متعلقہ عنوان :