احتساب کے اداروں کے قیام کا تجربہ کامیا ب رہا،صدر ممنون
منگل 24 نومبر 2015 16:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ عوام کو فوری، مفت اور گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لیے احتساب کے اداروں کے قیام کا تجربہ کامیا ب رہا ہے۔ پاکستان میں اس سلسلے میں کئی نئے تجربات بھی ہوئے جن کے ذریعے عوامی مسائل کے حل میں آسانی پیدا ہوئی۔ ایشیائی ممالک پاکستان کے کامیاب تجربات سے استفادہ کرکے مفید نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔
صدر مملکت نے یہ بات ایوانِ صدر میں 41 ویں ایشیائی اومبڈزمین کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں ایشیائی ممالک کے محتسب صاحبان اور ممتاز شخصیات اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت اور وفاقی محتسب نے اس موقع پر اْردو میں خطاب کیا۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی تہذیب میں محتسب کا ادارہ نیا نہیں ہے۔
ہمارے ہاں یہ تصور صدیوں سے رائج رہا ہے لیکن جب اس روائتی ادارے کو باضابطہ ادارے کی شکل دی گئی تو اس کے بہت اچھے نتائج برآمدہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں، فاٹا کے عوام ، ریٹائرڈ ملازمین اور بچوں کے مسائل کے حل کے لیے اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے قیام کا تجربہ بھی کیا گیا ہے جو بہت کامیاب رہا ہے۔ صدر مملکت نے تجویز کیا کہ ایشیائی ممالک پاکستان کے ان کامیاب تجربات سے استفادہ کر کے اپنے ملکوں میں مفید نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے روایتی طور پر حکومتوں کی طرف دیکھتے ہیں۔ اس عمل کے دوران بعض اوقات کچھ مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہیں اور ان مسائل سے نمٹنے کے لیے احتساب کا ادارہ بہت مفید ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایشیائی ممالک کے محتسب صاحبان کی کانفرنس کے دوران مندوبین کو تبادل خیال کا موقع ملے گا جس سے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اورکارکردگی کو بہتر بنانے کے مواقع ملیں گے۔ ایشیائی اومبڈزمین کے اختتامی اجلاس سے وفاقی محتسب سلمان فاروقی اور تھائی لینڈ کے محتسب پروفیسر دون سارے آن کو رانے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.