بلدیاتی انتخابات بہت اہمیت کے حامل ہیں،کراچی آپریشن کا بلدیاتی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ؛غلام احمد بلور

منگل 24 نومبر 2015 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارتی کے رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ کراچی آپریشن کا بلدیاتی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوتے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات سیاست کا حصہ ہیں ان کو صرف الیکشن کی حد تک نہیں ہونا چاہئے بلکہ اس میں منتخب ہونے والے لوگون کو اختیارات بھی ملنے چاہئیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کا بلدیاتی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ آپریشن 2 سال سے ہو رہا ہے۔