جنوبی پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکومتی مشنری استعمال کی جا رہی ہے؛جمشید دستی

منگل 24 نومبر 2015 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکومتی مشنری استعمال کی جا رہی ہے۔ حکومت مخالف لوگوں کے خلاف مقدمات بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکومتی مشنری کو استعمال کیا جا رہا ہے اور مخالف جماعتوں کے خلاف انتظامیہ جھوٹے مقدمات بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس لوگوں سے ووٹ مانگ رہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کہیں بھی نظر نہیں آ رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر سرمایہ دارانہ نظام میں لوگ خوف کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر ہونے والے بلدیاتی انتخابات فراڈ ہیں اور عوام کو بیوقوف کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :