راولپنڈی؛انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغواء برائے تاوان میں محسن قتل کیس کے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

منگل 24 نومبر 2015 16:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے تھانہ صادق آباد کی حدود میں تاوان کی خاطر محسن قتل کیس کے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صادق آباد نے گزشتہ دنوں ڈھوک کالا خان کے رہائشی بچہ محسن کو تاوان کی خاطر اغوا کر کے قتل کرنے کے ملزمان وحید اور ذیشان احمد کو عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے ملزمان کو تفتیش کے لئے لینے کی استدعا کی ۔ جس پر فاضل جج نے منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو سات روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :