غیر ملکی ائیر لائن وزیر اعلی قائم علی شاہ کو ائیر پورٹ پر ہی چھوڑ کر چلی گئی
بورڈنگ پاس نہ نکلوانے پر وزیر اعلی سندھ اپنے پروٹوکول آفیسر پر برہم ہوگئے،ذرائع
منگل 24 نومبر 2015 16:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) غیر ملکی ائیر لائن وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ائیر پورٹ پر ہی چھوڑ کر چلی گئی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ایئرپورٹ پر تاخیر سے پہنچنے پرآف لوڈ ہونے کی وجہ سے اپنی پرواز مس کردی،اور دبئی روانہ نہ ہوسکے۔
(جاری ہے)
وزیر اعلی سندھ کو غیر ملکی ایئرلائن ای کے601کے ذریعے دوپہر بارہ بجے دبئی کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم تاخیر سے پہنچنے پر غیر ملکی ایئرلائن نے وزیر اعلیI کے پروٹوکول افسر کو بورڈنگ پاس جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ پروازوزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی مس ہوچکی ہے، جس پر وزیراعلی سندھ کو دوپہر دو بجے جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے607کا بورڈنگ پاس جاری کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بورڈنگ پاس نہ نکلوانے پر وزیر اعلی سندھ اپنے پروٹوکول آفیسر پر برہم ہوگئے۔واضح رہے کہ قائم علی شاہ سے بدین اور کراچی کی صورتحال پر بریفنگ لینے کیلئے آصف علی زرداری نے انہیں دبئی بلایا تھا۔لیکن وزیراعلی تاخیر کا شکار ہو گئے اور غیر ملکی پرواز انہیں ساتھ لئے بنا ہی اڑان بھر گئی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.