اقتدار نہیں اقدار اور خدمت کی سیاست کررہے ہیں ‘کمیشن نہ بنانے کی وجہ سے بیرونی حکومتیں بھی مہر بان ہوگئیں ‘ محمد نواز شریف
منگل 24 نومبر 2015 16:34
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن بنانے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم کا پیسہ امانت ہے ‘ خیانت جرم اور گناہ کبیرہ ہے ‘ نیت میں کھوٹ اللہ کو پسند نہیں ‘ پاکستان میں اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کررہے ہیں ‘کمیشن نہ بنانے کی وجہ سے بیرونی حکومتیں بھی مہر بان ہوئیں اور جو مشینری پچھلی حکومتوں کو 100روپے میں دیتی تھیں ہمیں ساٹھ روپے میں دے رہی ہیں ‘چاہتے تو بلوچستان اور کے پی میں حکومت بناسکتے تھے مگر ہم نے ذاتی حکومتوں کا نہیں پاکستان اور قوم کا سوچا ہے ‘ کسان میرے پاس نہیں آئے میرا جذبہ مجھے کسانوں کے پاس لے گیا ‘ کچھ لوگوں نے کسان پیکج رکوانے کی بھرپور کوشش کی ‘ الیکشن کمیشن نے بھی پابندی لگا دی ‘ امریکہ سے واپسی پر عدالت سے فوری سٹے آڈرختم کرایا ‘ڈھائی سالوں میں مکمل طورپر لوڈشیڈنگ ختم کر دینگے ‘ پٹرولیم مصنوعات کی جب بھی قیمتیں کم ہوئیں ہم فائدہ عوام کو دینگے ‘ خدمت نعروں اور بیانات سے نہیں کچھ کر گزر نے سے ہوتی ہے۔
(جاری ہے)
نواز شریف
نے کہاکہ میں نے کہاکہ فوری امداد دیں تاکہ اگلی فصل کسان بو سکیں ۔اسلام آباد میں کانفرنس میں اعلان کیا کچھ لوگوں نے اسے رکوانے کی بھرپور کوشش کی الیکشن کمیشن نے بھی پابندی لگا دی اور میں امریکہ سے واپس آکر سپریم کوٹ میں اپیل کی اور یہ پابندی ختم ہوئی ۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ عدالت نے روک دیا تھا میں بیٹھ جاتا مگر ہم نے ہائی کورٹ میں اپیل کی اور سٹے آرڈر ختم کرایا اور آج پورے زور شور سے پیکج پر عمل ہورہا ہے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم کاشتکاروں کی تعداد 12لاکھ 77ہزار ہے چاول 607500‘ کاٹن کے 670121کاشتکار ہیں جو متاثر ہورہے ہیں وزیر اعظم نے کہاکہ پچاس لاکھ ایکڑ سے زائد کے کاشتکار متاثر ہوئے ہیں اور حکومت انہیں چیک دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بارہ لاکھ 70ہزار لوگ ہیں جنہیں امداد دے رہے ہیں امید ہے کہ ان کی مشکلات کم ہو نگی ۔نواز شریف نے کہاکہ میں نے کہاکہ گنے کے کاشتکاروں کا یہ حال نہیں ہونا چاہیے صوبوں سے کہا ہے کہ انہیں 180روپے فی ایکڑ ادائیگی یقینی بنائیں ۔نواز شریف نے کہاکہ صوبائی حکومتیں شکایات کیلئے سیل بنائیں ڈیزل کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی کم ہوئی ہے 15سال ملک میں عذاب رہا ہے اور اب لوڈشیڈنگ کم ہورہی ہے ڈھائی سالوں میں مکمل طورپر لوڈشیڈنگ کو ختم کر دینگے ہم سمجھتے ہیں کہ بجلی کی قیمت بھی کم ہونی چاہیے ڈیزل کی قیمتیں دنیا میں نیچے آئی ہیں ہمارا کر دار یہ ہے کہ حکومت نے خود فائدہ نہیں اٹھایا عام آدمیوں کو تقسیم کیا ہے تاکہ گھریلوں صارفین اور انڈسٹری کو فائدہ پہنچے جب بھی قیمت کم ہوئی ہم فائدہ عوام کو دینگے بجلی کے کارخانے تیزی سے لگ رہے ہیں تین کارخانوں کا ابھی سنگ بنیاد رکھا ہے ہر کارخانے پر 33‘33ارب روپے بچائے جس طرح اس پیکج کی مثال نہیں ملتی اسی طرح ایک ایک منصوبے میں 33‘33ارب روپے بچانے کی بھی مثال نہیں ملتی ۔قوم کا پیسہ امانت ہے اس میں خیانت جرم اور کبیرہ گناہ ہے یہ قوم کو واپس سونپنی چاہیے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ باہر کے لوگوں نے دیکھا کہ کمیشناور کک بیکس نہیں مانگ رہے تو انہوں نے 100والی مشینری 60روپے میں دی یہ نیت کے پھل ہیں نیت نیک ہو تو اللہ تعالیٰ پھل دیتا ہے نیت میں کھوٹ اللہ کو پسند نہیں ۔وزیر اعظم نے کسانوں سے کہاکہ سولر ٹیوب ویل لگائیں پھر بجلی اور ڈیزل کا خرچہ نہیں ہوگا اس پر بلا سود قرضے دینگے میں کسانوں کو دلی جذبے سے سلام پیش کرتا ہوں کبھی کوئی دکھ غم نہیں آئے ملک کی خدمت کر تے ہیں آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
پاک ایران تجارتی معاہدوں پر امریکی دھمکی ورلڈ آرڈر کی ناکام صورتحال میں ناکارہ دھمکی ہے
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.