بیدیاں روڈ پر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی جاں بحق

منگل 24 نومبر 2015 16:27

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء)بیدیاں روڈ پر ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق ہو گئے ،پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شریف کالونی میں 14سالہ کاظم اپنی بہن 12سالہ لیلیٰ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جارہا تھاکہ تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے دونوں شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔