اورنج لائن ٹرین منصوبے کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کیلئے دو رکنی بنچ تشکیل دیدیا گیا

منگل 24 نومبر 2015 16:27

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کیلئے دو رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست ابتدائی دلائل کے بعد سماعت کے بعد منظور کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکور ٹ سے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن کی منظوری کے بعد درخواستوں کی سماعت کے لئے جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل دو رکنی بنچ تشکیل دیدیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :