این اے 118مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ کل سنایا جائیگا

منگل 24 نومبر 2015 16:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء)الیکشن ٹربیونل کے جج محمد رشید قمر نے این اے 118مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل بدھ کے روز سنایا جائے گا ۔ تحریک انصاف کے حامد زمان نے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار ملک ریاض کے خلاف انتخابی عذر داری قائم کررکھی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت جسٹس (ر) کاظم ملک کر رہے تھے تاہم ان کی مدت مکمل ہونے کے بعد اس کی ذمہ داری جسٹس (ر) محمد رشید قمر کو سونپی گئی ۔الیکشن ٹربیونل کی ہدایت پر نادرا اور انکوائری کمیشن ووٹوں کا جائزہ لے چکا ہے جبکہ دونوں طرف سے وکلاء کی حتمی بحث کے بعد کارروائی مکمل ہونے پر الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ آج بدھ تک کیلئے محفوظ کر لیا ۔