بابا گورونانک دیو جی کے547 ویں جنم دن کی مرکزی تقریب کل گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی

وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف، وزیر مملکت پیر امین الحسنات،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق مہمان خصوصی ہونگے

منگل 24 نومبر 2015 16:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک دیو جی کے547 ویں جنم دن کی مرکزی تقریب کل (بدھ )25 نومبر صبح10بجے بمقام گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی جس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امورسردار محمد یوسف، وزیر مملکت پیر امین الحسنات،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

جبکہ مختلف سیاسی و مذہبی و سماجی،اقلیتی رہنماوٴں کے علاوہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہزاروں سکھ یاتری تقریب میں شریک ہونگے۔ چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق کی خصوصی ہدایت پر ہمسایہ ملک بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں کے لیے سکیورٹی سمیت لنگر اور رہائش کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں،جبکہ گورو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر آنے والے مہمانوں کو سروپے اور تحائف دیے جائیں گے ۔