اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 16:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) : اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔ جبکہ انتخابی مواد کی ترسیل 28 نومبر کو فوج کی نگرانی میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں 50یونین کونسلز کے لیے 40لاکھ 79ہزار 4سو بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 30 نومبر کو ہو گی.