اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ، چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی تعیناتی کا فیصلہ ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 16:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) : اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں ڈی آر او اسلام آباد نے حساس مقامات پر فوج کی تعیناتی کی درخواست کی . ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حساس مقامات پر فوج تعین کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.

(جاری ہے)

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں 62 حساس پولنگ عمارتوں پر فوج ، رینجرز اور پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی . 62 میں دو یا اس سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران عملے کو کسی سیاسی جماعت یا اُمیدوار کے دباؤ میں نہیں آنا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ پُر امن اور شفاف انتخابات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.