اسلام آباد : شیشہ سینٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم ، پنجاب حکومت نے شیشہ سینٹرز کے خلاف کارروائی کی عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں‌جمع کر وا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 16:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) : پنجاب حکومت نے شیشہ سینٹرز کے خلاف کارروائی کی عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ تمام ڈی سی اوز کو شیشہ سینٹرز کے خلاف کارروائی کاحکم دیا جا چکا ہے، پنجاب حکومت نے رپورٹ میں بتایا کہ رواں برس شیشہ سینٹرز کے خلاف 19مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ گذشتہ برس شیشہ سینٹرز کے خلاف 13مقدمات درج کیے گئے، رپورٹ کے مطابق 134 ملزمان کا چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے ، پنجاب حکومت نے رپورٹ میں عدالت کو یقین دلایا کہ عدالتی فیصلے پر من و عن عمل کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور سندھ پولیس کو شیشہ سینٹرز کے خلاف کاروائی کا حکم دے رکھا ہے۔